ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہائی کورٹ نے ای ڈی سے کہا کہ ویر بھدر کے بیٹے کو گرفتار نہ کریں

ہائی کورٹ نے ای ڈی سے کہا کہ ویر بھدر کے بیٹے کو گرفتار نہ کریں

Fri, 30 Sep 2016 15:38:26    S.O. News Service

نئی دہلی، 29؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )دہلی ہائی کورٹ نے آج ای ڈی کو ہدایت دی کہ ہماچل پردیش کے وزیر اعلی ویر بھدر سنگھ کے بیٹے وکرمادتی کو گرفتار نہ کریں جسے ویر بھدر اور دیگر کے خلاف درج منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے بلایا گیا ہے ۔جج وپن ساگھی نے کہا کہ آپ کو(ای ڈی)اپنے حکام(جن سامنے وکرمادتی پیش ہوں گے)سے کہنا چاہئے کہ انہیں گرفتار نہیں کیا جائے۔ای ڈی کے وکیل سنجیو نرولا نے کہا کہ ایجنسی کا ایسی کوئی منصوبہ نہیں ہے اور اسے متعلقہ افسر کو بتا دیا جائے گا۔ای ڈی کے وکیل کی یقین دہانی کا نوٹس لیتے ہوئے بنچ نے اپنے حکم میں کہا کہ آج عدالت میں جو کچھ ہوا اسے دیکھتے ہوئے کوئی حکم جاری نہیں کیا جا رہا ہے۔وکرمادتی سے ای ڈی نے کہا ہے کہ معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے وہ 30ستمبر کو پیش ہوں،اس معاملے میں وہ پوچھ گچھ کے لئے پہلے پیش نہیں ہوئے تھے۔وزیر اعلی کے بیٹے کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل دیان کرشنن نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ ان کے موکل کو پوچھ گچھ کے دوران حراست میں لیا جا سکتا ہے اور انہیں گرفتاری سے تحفظ دیا جانا چاہئے۔


Share: